منگل, فروری 24, 2026
انٹرنیشنلزمبابوے کے نوجوانوں کا روزگار کے وسیع مواقع کے لئے چینی کمپنیوں...

زمبابوے کے نوجوانوں کا روزگار کے وسیع مواقع کے لئے چینی کمپنیوں کی طرف رجحان

مارون دیرا، زمبابوے (شِنہوا) جیسا کہ نئے گریجویٹس کے لئے ملازمت کی مارکیٹ بدستور مسابقتی ہے، زمبابوے کے نوجوان چینی کمپنیوں میں اپنا کیریئر  تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، جو اس جنوبی افریقی ملک میں روزگار کا بڑا ذریعہ بن گئی ہیں۔

24 سالہ لرن مور نجیری نے کہا کہ چین ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی یافتہ ہے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ مجھے جدید ترین ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا۔ میرا ماننا ہے کہ بطور کیمیکل انجینئر یہ میرے لئے ایک اچھا پیشہ ورانہ راستہ تخلیق کرے گا۔

یہ نوجوان گریجویٹ زمبابوے کے ان بہت سے نوجوانوں میں شامل تھا جنہوں نے مشرقی صوبے ماشونا لینڈ کے ضلع مارون دیرا میں قومی یوتھ ڈے پر روزگار میلے میں شرکت کی تھی، یہ  ہر سال 21 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ زمبابوے کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کوخراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں میں ہوایو کوبالٹ بھی شامل ہے، یہ چینی کمپنی اس صوبے میں لیتھیئم کی ایک کان اور پروسسنگ پلانٹ چلاتی ہے۔ زمبابوے کی اپنی ذیلی کمپنی کے ذریعے یہ کمپنی زمبابوے میں ملازمت فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں میں سے سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ہوایو کوبالٹ میں دستیاب خالی اسامیوں کی فہرست دیکھنے کے بعد 19 سالہ ویسلی سگاؤکے، جو مکینیکل انجینئرنگ کا طالب علم ہے، نے کہا کہ  مجھے توقع ہے  کہ میں زمبابوے میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں سے مزید تکنیکی اور جدید مہارتیں حاصل کروں گا۔

بڑھتی ہوئی چینی سرمایہ کاری اور کیریئر کے مواقع کی وجہ سے زمبابوے کے پیشہ ور نوجوانوں میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

ہوایو کوبالٹ کے انسانی وسائل کے منیجر زینگ لیانگ کوان نے شِنہوا کو بتایا کہ کمپنی متعلقہ شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے مقامی ملازمین کی بھرتی کو وسعت دے رہی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی زبان جاننا ہمیشہ ایک اضافی خوبی رہی ہے، کمپنی کو زبان پر عبور رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد کی زیادہ ضرورت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!