منگل, فروری 24, 2026
تازہ ترین اندرونی منگولیا کا شدید سرد علاقہ ’’یاکیشی‘‘ گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا بڑا...

 اندرونی منگولیا کا شدید سرد علاقہ ’’یاکیشی‘‘ گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا بڑا ایشیائی مرکز بن گیا

چین کے شمالی اندرونی منگولیا کے شہر  یاکیشی کے سیاحتی مقام فینکس ماؤنٹین پر سردیوں کی خاموشی انجنوں کی گرج سے ٹوٹ جاتی ہے۔

یہاں کی منجمد جھیلوں پر مختلف عالمی آٹو ساز کمپنیوں کی گاڑیاں تیزی سے دوڑتی، پھسلتی اور بریک لگاتی دکھائی دیتی ہیں۔

اوسطاً منفی 24 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور تقریباً چھ ماہ تک جاری رہنے والے برفانی موسم کے باعث یاکیشی شدید سردی کو آزمانے کی ایک قدرتی تجربہ گاہ بن چکا ہے۔

بیس برس قبل سویڈن کے ایک  کاروباری شخص گسٹاو ہولمگرین جب یہاں آئے تو اس وقت اس علاقے میں جنگلات اور چراگاہوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گستاف ہولمگرین، سویڈش کاروباری شخصیت

"اگر آپ ابتدا کی طرف جائیں تو اس وقت یہاں کچھ بھی نہیں تھا۔ پہلے سال ہمارے پاس شاید دو ٹیسٹ کاریں تھیں اور اب ہمارے پاس سینکڑوں ہیں۔ یہ رات اور دن کا فرق ہے۔”

سال 2006 میں گاڑیوں کی آزمائش کا آغاز کرنے کے بعد یاکیشی 1500 سے زائد آٹو ساز کمپنیوں کو خدمات فراہم کر چکا۔ اس دوران 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ اب یہ سردیوں میں گاڑی ٹیسٹ کرنے والے اہم ایشیائی مراکز میں شامل ہے۔

آج یہاں ٹیسٹ کی جانے والی گاڑیوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ نئی توانائی والی گاڑیاں ہیں جو چین کی برقی گاڑیوں کی صنعت کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔

گزشتہ دو دہائیوں میں یاکیشی میں ہولمگرین نے نہ صرف ایک کامیاب کاروباری کیریئر قائم کیا بلکہ چین کی گاڑیوں کی صنعت کی شاندار ترقی اور اس دور دراز علاقے میں نمایاں تبدیلی کا بھی مشاہدہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): گستاف ہولمگرین، سویڈش کاروباری شخصیت

"میرا خیال ہے کہ یاکیشی اعلیٰ معیار کی گاڑیاں تیار کرنے کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ  جیسا  ٹیسٹنگ ماحول ہم یہاں فراہم کر سکتے ہیں وہ شاید دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

ہم نے برقی گاڑیوں میں زبردست اضافہ دیکھا ہے کیونکہ چین کی برقی گاڑیوں کی منڈی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بہت سے نئے چینی برانڈز ابھر رہے ہیں اور انہیں  اپنی مرضی کے مطابق اپنی گاڑیوں کا معیار یقینی بنانے کے لئے بہت زیادہ ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس مستقبل کی ترقی کے منصوبے اب بھی موجود ہیں اور ہم اپنی سرگرمیوں کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔”

 ہوہوت، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین: 

اندرونی منگولیا کا علاقہ  یاکیشی شدید سردی میں گاڑیوں کی آزمائش کا مرکز ہے

منفی چوبیس ڈگری درجہ حرارت میں گاڑیاں برف پر آزمائی جاتی ہیں

عالمی آٹو ساز کمپنیاں یہاں اپنی گاڑیوں کی کارکردگی جانچ کرتی ہیں

سویڈش کاروباری شخصیت گستاف ہولمگرین 20سال قبل یہاں آئے

ابتدا میں صرف دو گاڑیوں کی آزمائش کی گئی تھی

آج یہاں سینکڑوں گاڑیاں ہر سال ٹیسٹ کی جاتی ہیں

سال 2006 سے اب تک 30 ہزار گاڑیوں کی آزمائش کی گئی

یاکیشی ایشیا کے نمایاں سرمائی آٹو ٹیسٹنگ مراکز میں شامل ہے

یہاں آزمائی جانے والی بیشتر گاڑیاں نئی توانائی کی ہیں

برقی گاڑیوں کی چینی صنعت کی تیز ترقی یہاں واضح دکھائی دیتی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!