منگل, فروری 24, 2026
تازہ تریننئے چینی سال پر چین کی متعدد ریکارڈ ساز فلموں کی شمالی...

نئے چینی سال پر چین کی متعدد ریکارڈ ساز فلموں کی شمالی امریکہ میں نمائش

نیا چینی سال جسے بہار کا تہوار بھی کہا جاتا ہے کے دوران متعدد چینی فلمیں شمالی امریکہ میں ریلیز کی جا رہی ہیں۔ ان فلموں میں دو انتہائی متوقع بڑی ہٹ فلمیں بھی شامل ہیں جو نئے قمری سال کے دن منگل کو پہلی بار نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ۔

چینی فلم تقسیم کار کمپنی سی ایم سی پکچرز  معروف ہدایت کار ژانگ ییمو کی ہدایت کاری میں بننے والی جدید جاسوسی تھرلر فلم "اسکیئر آؤٹ” کو امریکہ اور کینیڈا کے درجنوں شہروں میں  گھوڑے کے سال کے پہلے دن تقریباً 200 منتخب سینما گھروں میں ریلیز کرے گی۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): لانگ، مقامی چینی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی فلم بین

"مجھے امید ہے کہ چینی فلمیں ترقی اور کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ میں توقع کرتا ہوں کہ بیرونِ ملک مقیم چینی باشندوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ناظرین کی بڑی تعداد بھی ہماری فلمیں دیکھے گی اور انہیں سراہے گی۔”

چینی فلم ٹکٹنگ اور ڈیٹا پلیٹ فارم ماؤیان کے مطابق فلم نے چین کے مین لینڈ میں ریلیز کے پہلے ہی روز 27 کروڑ 60 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) کا بزنس کیا تھا۔

نئے چینی سال کی ایک اور بڑی فلم "بلیڈز آف دی گارڈینز” ایک مقبول تصویری کہانی پر مبنی ہے۔ اسے امریکی فلم تقسیم کار کمپنی ویل گو یو ایس اے انٹرٹینمنٹ  منگل کے روز شمالی امریکہ کے تقریباً 220 منتخب سینما گھروں میں ریلیز کر رہی ہے۔

یہ فلم شہرۂ آفاق ایکشن کوریوگرافر  یوین وو پِنگ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے اور اس میں جیٹ لی اور وُو جِنگ سمیت مارشل آرٹس کے مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے نامور ستارے شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک پراسرار حفاظتی مشن کے گرد گھومتی ہے جس میں "انتہائی مطلوب مفرور” کو ’چانگ آن‘ شہر تک پہنچانا شامل ہے جو کئی قدیم چینی سلطنتوں کا دارالحکومت رہا ہے۔

ماؤیان کے اعداد و شمار کے مطابق "بلیڈز آف دی گارڈینز” نے چین کے مین لینڈ میں افتتاحی دن کے بعد  باکس آفس پر 15 کروڑ 60 لاکھ یوان (تقریباً 2 کروڑ 25 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد کا بزنس کیا۔

لاس اینجلس ، امریکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

نئے چینی سال پر کئی چینی فلمیں شمالی امریکہ میں ریلیز کے لئے تیار

ہدایت کار ژانگ ییمو کی تھرلر فلم "اسکیئر آؤٹ” بھی نمائش میں شامل

امریکہ اور کینیڈا کے تقریباً 200 سینما گھروں میں ریلیز کے انتظامات

 فلم نے پہلے ہی روز 27 کروڑ 60 لاکھ یوآن کا بزنس کیا

ہدایت کار یوین وو پِنگ کی "بلیڈز آف دی گارڈینز”ایکشن سے بھرپور فلم

جیٹ لی اور وو جِنگ سمیت نامور مارشل آرٹس ستاروں نے کردار پیش کیا

شمالی امریکہ کے  تقریباً 220 منتخب سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

چینی فلمیں عالمی ناظرین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!