اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینغیر ملکی سفارت کار اور کاروباری رہنما چین کے صوبہ آنہوئی کے...

غیر ملکی سفارت کار اور کاروباری رہنما چین کے صوبہ آنہوئی کے ساتھ گہرے تعاون کے لئے پر امید

چین کےصوبہ  آنہوئی میں منگل کے روز نئے چینی سال کے استقبال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس تقریب میں  آنہوئی کی بھرپور  ثقافت اور کاروبار کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا گیا ہے۔شرکاء نے نئی توانائی کی گاڑیوں، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور سیاحتی  شعبوں میں  آنہوئی کے ساتھ گہرے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):سید فرید زال امینی سیدمحمد، ملائیشین قونصل جنرل،شنگھائی

’’الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) کے حوالے سے ہم مزید ٹیکنالوجیز کےفروغ، بیٹریوں کی پیداوار اور فوٹو ولٹک پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کی جانب پیش قدمی کے منتظر ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ  آنہوئی کے پاس اس شعبے میں معروف ٹیکنالوجیز موجود ہیں جس سے ہم مل کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہم  آنہوئی کے ساتھ اس تعاون کر بڑھا کر مستحکم ماحول دوست  مارکیٹ کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):برلیانٹو ستنگ کر، انڈونیشین قونصل جنرل،شنگھائی

’’ آنہوئی کے مضبوط پہلو، خصوصاً نئی توانائی کی گاڑیوں(این ای ویز) کے حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ ہم انڈونیشیا ، چین تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔انڈونیشیا میں ہماری ترجیحات میں سے ایک نچلی سطح کی صنعتوں کو ترقی دینا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):ساشا بچمن،سوئس قونصل جنرل،شنگھائی

’’سوئٹزرلینڈ اور  آنہوئی دونوں شاندار پہاڑی مناظر اور تعاون کی ایک طویل تاریخ  رکھتے ہیں۔  آنہوئی کے ساتھ سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے  کا سوئٹزرلینڈ منتظر ہے۔رواں سال چین، سوئٹزرلینڈ سفارتی تعلقات کے 75ویں سالگرہ منایا جا رہا ہےجو تعاون کے فروغ کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ4(چینی):ایرک جینگ،صدر، امریکی چیمبر آف کامرس، شنگھائی

’’مجھے یقین ہے کہ آٹو موٹیو صنعت، خصوصاً نئی توانائی اور نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مجھے واقعی امید ہے کہ 2025 میں مزید امریکی کمپنیاں  آنہوئی آئیں گی۔ ہم  آنہوئی کی سائنسی تحقیق کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھی پر امید ہیں تاکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جاسکیں۔‘‘

ہیفے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!