اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایشیا کی سب سے بڑی پھول منڈی میں 2024 کے دوران بھرپور...

ایشیا کی سب سے بڑی پھول منڈی میں 2024 کے دوران بھرپور کاروبار

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کی کن منگ ڈونان پھول منڈی میں لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شہر کونمنگ میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی تازہ کٹے ہوئے پھولوں کی تجارتی منڈی دونان پھول منڈی میں گزشتہ برس پھولوں کا تجارتی حجم 5 فیصد اضافے کے ساتھ 14.18 ارب ڈنٹھل رہا۔

منڈی میں 2024 کے دوران لین دین کی مالیت 11.57 ارب یوآن (تقریباً 1.61 ارب امریکی ڈالر) رہی، یہ مارکیٹ 25 سال تک مسلسل پھولوں کی لین دین کے حجم اور قیمت دونوں میں ملک کی رہنمائی کر رہی ہے۔

دونان پھول منڈی صوبہ یون نان کے شہر کونمنگ کے ضلع چھنگ گونگ میں واقع ہے، یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تازہ کٹے پھولوں کا تجارتی مرکز بھی ہے۔ یہ مصروف منڈی ایک اہم سپلائر ہے جہاں پھول دونان سے چینی مین لینڈ پر ہر صوبائی سطح کے علاقے، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت دنیا بھر میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں تک پہنچتے ہیں۔

دونان میں پھولوں کی کاشت کا آغاز 1983 میں ہوا تھا ۔ 1990 کے عشرے میں مقامی رہائشیوں نے تجارتی کاشت کاری کرکے اس کی تجارت شروع کی تھی۔

چین کی پہلی پیشہ ور تجارتی پھول منڈی دونان میں  1999 میں قائم کی گئی تھی۔

اس کے بعد سے منڈی نے پھولوں کی صنعتی چین کو وسیع کیا،اس سے پھولوں کے ایک بڑے تجارتی مرکز کے طور پر اس کا مقام مستحکم ہوا، اب چین میں 10 تازہ کٹے پھولوں میں سے 7 دونان سے مہیا کئے جاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!