اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی سرمایہ کاری پالیسی سے چینی وامریکی کاروباری اداروں کے اقتصادی وتجارتی...

امریکی سرمایہ کاری پالیسی سے چینی وامریکی کاروباری اداروں کے اقتصادی وتجارتی تعاون متاثر ہوئے ہیں، وزارت تجارت

چینی کمپنی ٹی سی ایل کے تیار کردہ ایک اے آئی می روبوٹ کی امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو 2025 کے دوران نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ” امریکہ فرسٹ انویسٹمنٹ پالیسی” مسودے کے اجراء نے چینی و امریکی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو شدید متاثر کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام، امتیازی اور ”  غیر منڈی کا روایتی طرزعمل” ہے جس نے قومی سلامتی کے تصور کو عمومی بنادیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چین کی سرمایہ کاری کو ہدف بناتے سکیورٹی جائزوں کو سخت کرنے کے امریکی فیصلے سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی کاروباری اداروں کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ وہاں سرمایہ کاری کرنے والے چینی کاروباری اداروں کو مساوی ، شفاف، مستحکم اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بھی ایک غیر معقول طرزعمل ہے کہ امریکہ ، چین میں امریکی سرمایہ کاری پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان اقدامات پر عمل درآمد دوطرفہ سرمایہ کاری کو مزید بگاڑ دے گا جو خود امریکہ کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کئی امریکی کاروباری تنظیمیں اور کاروباری ادارے پہلے ہی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ چین میں امریکی سرمایہ کاری پر پابندیوں سے امریکی کاروباری ادارے دوسرے حریفوں کے مقابلے میں چینی منڈی کھودیں گے۔

چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی قوانین کی پاسداری اور منڈی کی معیشت کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے اقتصادی و تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے اور اسے ہتھیار بنانے سے باز رہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدامات پر چین گہری نگاہ رکھے گا اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ سے متعلق ضروری اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!