سینیگال کے لئے چینی طبی ٹیم کے 20ویں بیچ کاایک رکن سینیگال کے وسطی علاقے دیوربل کے توبا میں ایک مریض کا معائنہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)
ڈاکار (شِنہوا) چینی طبی ٹیم کے 20ویں بیچ کے ارکان نے شمالی اور وسطی سینیگال کے 3 مقامات پر لوگوں کو مفت موبائل طبی خدمات فراہم کیں۔
اس ٹیم میں انٹرنل میڈیسن، سرجری، بچوں کی صحت اور امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں۔انہوں نے سینیگال کے شمالی علاقے لوگا کے لنگیئر اور دہرا، اور وسطی علاقے دیوربل کے توبا میں مقامی اسپتالوں کو طبی سامان عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ لیکچرز بھی دئیے۔
کل 1ہزار 411 افراد نے ان کی خدمات سے فائدہ اٹھایاجن میں ہنگامی صحت کی تعلیم کے سیشن بھی شامل تھے۔
لنگیئر ڈیپارٹمنٹ کے نائب پریفیکٹ علی بیدی کینے نے چینی طبی ٹیم کے مقامی صحت کی دیکھ بھال کے لئے اہم کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے انسانی ہمدردی کی کوششیں کرنے پر چینی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور تفصیلی طبی تعاون کے لئے امید کا اظہار کیاتا کہ مزید سینیگالی شہری اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
چینی طبی ٹیم کے 20ویں بیچ کے سربراہ یانگ یی گو نے ٹیم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے سینیگال کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی میں مدد فراہم کریں گے اور مزید لوگوں تک صحت اور امید پہنچائیں گے۔
