جمعہ, جنوری 23, 2026
تازہ ترینجاپان میں چینی مین لینڈ کے سیاحوں کی تعداد میں دسمبر کے...

جاپان میں چینی مین لینڈ کے سیاحوں کی تعداد میں دسمبر کے دوران 45 فیصد کمی

ٹوکیو (شِنہوا) دسمبر 2025 میں جاپان آنے والے چینی مین لینڈ کے سیاحوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 45.3 فیصد کم ہو گئی ہے۔

جاپان نیشنل ٹورازم آرگنائزیشن (جے این ٹی او) نے بتایا کہ دسمبر 2025 میں چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً 3لاکھ 30ہزار 400 افراد رہی۔

جے این ٹی او کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمی اس وقت نمایاں ہوئی جب جاپانی وزیراعظم سانائی تاکائیچی نے نومبر 2025 میں تائیوان کے بارے میں غلط بیانات دیئے۔ چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد نومبر میں کم ہو کر 5 لاکھ 62 ہزار 600 رہی جو اکتوبر میں 7 لاکھ 15 ہزار 700 تھی۔

جاپانی میڈیا اور ماہرین نے نوٹ کیا ہے کہ تاکائیچی کے غلط بیانات کے بعد چین اور جاپان کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی نے جاپان کی معیشت اور معاشرے کے کئی شعبوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں جن میں پرچون، رہائش اور کھانے پینے کی خدمات شامل ہیں۔

جاپان ٹریول بیورو فاؤنڈیشن جو ملک کی سب سے بڑی سفری ایجنسی ہے، نے پیش گوئی کی ہے کہ چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث 2026 میں جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد 3 فیصد کم ہو سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!