جمعہ, جنوری 23, 2026
تازہ ترینجدت اور ٹیکنالوجی ہانگ کانگ کے خوشحال مستقبل کا مرکز ہوں گے،...

جدت اور ٹیکنالوجی ہانگ کانگ کے خوشحال مستقبل کا مرکز ہوں گے، چیف ایگزیکٹو

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی (آئی اینڈ ٹی) کے شعبے خطے کے خوشحال مستقبل کا مرکز ہوں گے۔

ہانگ کانگ اکیڈمی آف سائنسز (اے ایس ایچ کے) کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران جان لی نے ہانگ کانگ کو ایک بین الاقوامی آئی اینڈ ٹی مرکز بنانے کے لئے ایچ کے ایس اے آر حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں چین کے مرکزی اداروں کی غیر متزلزل حمایت، ٹیکنالوجی پر مرکوز شمالی میٹروپولس کی تیز رفتار ترقی اور اے ایس ایچ کے جیسے اہم اداروں کی مسلسل خدمات کا حوالہ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس ایچ کے کے صدر ڈینس لو یوک منگ نے موجودہ دور کو ہانگ کانگ میں تکنیکی جدت کے لئے ایک “سنہرا دور” قرار دیا۔ انہوں نے شہر کی آئی اینڈ ٹی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور ہانگ کانگ کو ایک بین الاقوامی آئی اینڈ ٹی مرکز بنانے میں اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔

ہانگ کانگ نے آئی اینڈ ٹی شعبے کی ترقی کے فروغ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2024 کے دوران تحقیق و ترقی پر مجموعی اخراجات دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئے جبکہ اسی عرصے میں آئی اینڈ ٹی شعبے میں ملازمین کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!