جمعہ, جنوری 23, 2026
انٹرٹینمنٹنصرت فتح علی سے ملاقات کسی غیبی مدد سے کم نہیں تھی،...

نصرت فتح علی سے ملاقات کسی غیبی مدد سے کم نہیں تھی، اے آر رحمان

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات میری زندگی کا ایک غیر معمولی اور روحانی تجربہ تھا جو کسی غیبی مدد سے کم نہیں تھی۔

غیر ملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملنا جیسے میری منزل تھی، مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا تاہم افسوسناک طور پر وہ ریکارڈنگ کے صرف ایک ماہ بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔

جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو میں نے ان سے بیشمار چیزیں سیکھیں، وہ بلا جھجک ان کے کمرے میں چلے گئے اور اس لمحے کو اپنے لئے ایک کھلا دروازہ قرار دیا، اسوقت رات کا ایک بج رہا تھا نصرت فتح علی خان آئے، بیٹھے اور پھر جیسے ہر دروازہ خود بخود کھلتا چلا گیا، ہارمونیم آگیا، طبلہ آگیا اور مجھے قوالی کی باریکیاں سکھائیں۔

اے آر رحمان نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نہ صرف ایک عظیم فنکار تھے بلکہ ان کی موجودگی خود ایک درسگاہ تھی، جہاں سے سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!