محکمہ بلدیات پنجاب نے زمین کے نقشوں کی کنورژن فیس کم کرنے کی سمری کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی۔
سمری میں رہائشی سے کمرشل نقشوں کی مد میں 20فیصد سے کم کر کے 10فیصد، رہائشی سے انڈسٹریل کی مد میں 5 فیصد اور اور کمرشل سے انڈسٹریل کی مد میں بھی 5 فیصد کمی، پیری-اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے ریذیڈنشل ایک فیصد جبکہ پیری اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے کمرشل 20فیصد سے کم کر کے 10فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔




