اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانملک میں ووٹرز کی کل تعداد، الیکشن کمیشن نے تازہ ترین اعداد...

ملک میں ووٹرز کی کل تعداد، الیکشن کمیشن نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تعداد کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہے۔

مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔

اسلام آباد میں کل ووٹرزکی تعداد 11 لاکھ 70ہزار 844 ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں کل ووٹرزکی تعداد 54 لاکھ 37 ہزار 699 ہے۔

خیبرپختونخوا میں کل ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371، پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 جبکہ سندھ میں کل ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 70 ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!