پیر, دسمبر 22, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی جوزے انتونیو کاسٹ کو چلی کا صدر منتخب ہونے...

چینی صدر کی جوزے انتونیو کاسٹ کو چلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز جوزے انتونیو کاسٹ کو چلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ہے۔

شی نے کہا کہ چلی جنوبی امریکہ کا پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے اور دونوں ممالک ہمیشہ باہمی احترام، برابری، باہمی فائدے اور مفید تعاون کے اصولوں پر کاربند رہے ہیں۔

شی نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کو سمجھتے اور حمایت کرتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ چین۔چلی تعلقات طویل عرصے سے چین کے لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ تعلقات میں سرفہرست رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھانے پر دونوں ممالک کے مختلف حلقوں میں وسیع اتفاق رائے موجود ہے۔

شی نے کہا کہ وہ چین۔چلی تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور منتخب صدر کاسٹ کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، چین۔چلی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مزید فوائد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!