پیر, دسمبر 22, 2025
تازہ ترینچین میں پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبے کی مستحکم...

چین میں پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبے کی مستحکم ترقی

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں جنوری سے نومبر تک مستحکم توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔

وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے کی کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی تقریباً 16.1 کھرب یوآن (تقریباً 228 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.9 فیصد اضافہ ہے۔

چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی نے مستحکم توسیع جاری رکھی۔ نومبر کے آخر تک ملک میں 48 لاکھ 30 ہزار فائیو جی بیس سٹیشن اور 1.19 ارب فائیو جی موبائل صارفین تھے اور چین کے موبائل فون صارفین کا 65.3 فیصد حصہ فائیو جی سروس کا صارف تھا۔

وزارت کے مطابق موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک میں نسبتاً تیز رفتار اضافہ برقرار رہا جبکہ فائیو جی، گیگا بِٹ آپٹیکل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی تعمیر بتدریج اور مستحکم انداز میں آگے بڑھتی رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!