پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بنگلادیش میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا تاہم انہیں اپنا کنسرٹ اچانک درمیان میں روکنا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ عاطف اسلم نے چند روز قبل امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلادیش کے طلبہ کیلئے پرفارم کیا تاہم آئی یو بی اسٹیڈیم میں پرفارمنس کے دوران عاطف اسلم کی توجہ آس پاس گھروں کی بالکونی اور چھتوں پر موجود شائقین نے حاصل کرلی جس پر گلوکار نے کنسرٹ روک کر ان سے گفتگو کی، انہوں نے خاص طور پر ان مداحوں کو مخاطب کرکے نہ صرف انکا حال احوال دریافت کیا بلکہ ان کیلئے ایک گانا بھی پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس ناقابل فراموش لمحے پر خوشی کا اظہار کیا، گلوکار کے عاجزانہ رویہ کی تعریف کی اور انکا شکریہ بھی ادا کیا۔




