پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرنیشنلتھائی لینڈ-کمبوڈیا تنازع کے حل کے لئے آسیان وزرائے خارجہ کا کوالالمپور...

تھائی لینڈ-کمبوڈیا تنازع کے حل کے لئے آسیان وزرائے خارجہ کا کوالالمپور میں خصوصی اجلاس

کوالا لمپور(شِنہوا)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کے حل کے لئے آسیان کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اجلاس گروپ کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ امن اور علاقائی استحکام کے مفاد میں کشیدگی کم کرنے اور مخاصمت کے خاتمے کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

ادھر اجلاس کی صدارت کرنے والے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے شرکاء کو یاد دلایا ہے کہ آسیان علاقائی اور عالمی امور میں ایک نازک مرحلے پر کھڑا ہے کیونکہ جغرافیائی سیاسی انتشار خطے کے نظام کی بنیادوں کو چیلنج کر رہا ہے۔

محمد حسن نے کہا کہ یہ آسیان کی ساکھ کے لئے خطرہ ہے کیونکہ آسیان جدید تاریخ کے سب سے پرامن اور کامیاب علاقائی اداروں اور مربوط منصوبوں میں سے ایک ہے اور ایک انتہائی جڑے ہوئے آسیان اور دنیا میں سکیورٹی کا ، کوئی بھی جھٹکا صرف آسیان کا معاملہ نہیں بلکہ عالمی تشویش بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کسی کے لئے جنگ بندی اور پرامن حل کو اولین ترجیح بنانا ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!