پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی خلاف ورزیاں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے خطرناک، ترک وزیر...

اسرائیلی خلاف ورزیاں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے خطرناک، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

ترکیہ نے غزہ میں اسرائیل فورسز کی جانب سے جاری خلاف ورزیوں کو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ میامی میں غزہ کے حوالے سے ہونیوالا اجلاس شرم الشیخ کے بعد سب سے اہم اجلاس تھا جس میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدہ میں موجود مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن کے منصوبے کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور دوسرے مرحلے میں منتقلی کیلئے سنگین رکاوٹ بن رہی ہیں، اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں راستے کو مزید پیچیدہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فریقین نے ان خدشات پر اتفاق کیا، خلاف ورزیاں روکنے اور دہرائے جانے سے بچنے کے طریقوں پر مشاورت کی، دوسرے مرحلے کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ چار ثالث ممالک امریکا، ترکیہ، مصر اور قطر کے درمیان مربوط تعاون جاری رہنا چاہئے۔

ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کیلئے ابتدائی اقدامات پر بات کی گئی اور انہیں ابتدائی طور پر زیر غور لایا گیا، ترکیہ کا غزہ سے متعلق موقف تین بنیادی اصولوں” غزہ کی انتظامیہ فلسطینی عوام کے ہاتھ میں ہو، غزہ کی زمین کو تقسیم نہ کیا جائے اور تمام اقدامات غزہ کے عوام کے مفاد میں ہوں” پر مبنی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!