ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روسلان تولینوف، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈویژن تھری، سرمایہ کاری فروغ، ہینان انٹرنیشنل اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو
"میں ہینان میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھا رہا ہوں۔ یہ میرا دوسرا گھر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہیں رہوں اور اپنی صلاحیتوں، مہارت اور جذبے کے ساتھ ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی میں حصہ ڈالوں۔”
ہینان انٹرنیشنل اکنامک ڈویلپمنٹ بیورو میں بین الاقوامی افسر روسلان تولینوف کے لئےچین کا جنوبی جزیرہ صوبہ ہینان محض کام کی جگہ نہیں۔ یہ ان کا دوسرا گھر ہے اور وہ مقام بھی جہاں ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ حقیقت بنتے جا رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): روسلان تولینوف، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈویژن تھری، سرمایہ کاری فروغ، ہائنان انٹرنیشنل اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو
"میرا نام روسلان ہے اور میں قازقستان سے ہوں۔ پہلی بار سال 2009 میں ہینان آیا تھا جہاں میں نے ہینان یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔بیجنگ میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں ایک بڑے پلیٹ فارم کا حصہ بننا اور اپنی ذاتی صلاحیتوں کو عملی شکل دینا چاہتا تھا۔ سال 2018 میں جب مجھے ہینان فری ٹریڈ پورٹ کے قیام کے منصوبوں کے بارے میں معلوم ہوا تو ہینان واپس آنے کا خیال رفتہ رفتہ مضبوط ہونے لگا۔
2019 میں مجھے معلوم ہوا کہ ہینان انٹرنیشنل اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو قائم کیا گیا ہے اور دنیا بھر سے باصلاحیت افراد بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں محنت اور جذبے کے ساتھ بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لئے مقام اور مواقع تلاش کرتے ہیں۔
میں گزشتہ چھ برس سے ہینان انٹرنیشنل اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو میں کام کر رہا ہوں۔ بیرونِ ملک کمپنیوں اور برانڈز کو چینی شراکت داروں سے جوڑنے کے ذریعے ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔
میرا کام بیرونِ ملک کمپنیوں اور برانڈز کی نشاندہی کرنا اور بڑی بین الاقوامی نمائشوں کے ذریعے انہیں چینی شراکت داروں سے جوڑنا ہے تاکہ ان کی مصنوعات چینی مارکیٹ تک پہنچ سکیں۔
گزشتہ ایک دہائی میں ہینان میں نمایاں تبدیلیاں آئیں ہیں۔ متعدد بین الاقوامی کمپنیاں ملک کی ممتاز مقامی صنعتوں کے ساتھ مل کر یہاں قدم جما چکی ہیں اور فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی میں اپنی مہارتیں بروئے کار لا رہی ہیں۔ بین الاقوامی کاروبار کا بنیادی ہدف چین کی وسیع منڈی میں قدم رکھنا اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات چینی صارفین تک پہنچانا ہے۔ خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز سے مزید پالیسی مراعات حاصل ہوئی ہیں جس سے کاروبار کے لئے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
جزیرہ بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے نفاذ کے بعد ہینان فری ٹریڈ پورٹ میں آنے والی تبدیلیوں پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔
"میرے لیے ہینان ایک خوابوں کی نرسری ہے۔ یہ ایسی جگہ ہے جہاں میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتا ہوں۔ ہچکچاہٹ میں نہ پڑیں، ہینان آئیں۔ آئیے مل کر فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے گواہ بنیں اور چین کے کھلے پن کے نئے دور کا عملی تجربہ حاصل کریں۔”
سانیا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
روسلان تولینوف ہینان کو اپنا دوسرا گھر اور خوابوں کی نرسری سمجھتے ہیں
وہ سال 2009 میں تعلیم کی غرض سے ہینان آئے
پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہیں بڑے پلیٹ فارم کی تلاش تھی
2019 میں ہینان انٹرنیشنل اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو میں بھرتیاں شروع ہوئیں
روسلان نے بھی فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے لئے اپنی خدمات پیش کیں
نوجوان محنت اور جذبے کے ساتھ اپنے لئے مواقع تلاش کر رہے ہیں
روسلان کے مطابق ان کا کام کمپنیوں اور برانڈز کو چینی شراکت داروں سے جوڑنا ہے
خصوصی کسٹمز آپریشنز سے کاروبار کے لئے وسیع مواقع پیدا ہوئے
آئیے مل کر فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے گواہ بنیں اور خواب کو حقیقت بنائیں




