ہیڈ لائن:
غیر ملکی وی لاگرز دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے چین کا حقیقی مثبت چہرہ پیش کر رہے ہیں
جھلکیاں:
غیر ملکی وی لاگرز دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے چین کا حقیقی مثبت چہرہ پیش کر رہے ہیں۔ چین میں آپ کے دیکھنے کے لئے کیا کچھ ہے؟ آئیے اس ویڈیو میں اس حوالے سے ایک آئرش اور ایک برطانوی وی لاگر کے خیالات جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ سفر کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی) :لوک، آئرش وی لاگر
5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
6۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
7۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
8۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
9۔ ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
10۔ ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
11۔ ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
’’ میرا نام لوک ہے۔ میرا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ میں گوانگ شی، میں 8 سال سے رہ رہا ہوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
’’ میرا نام ایلیکس ہے، میں گوانگ شی، میں تقریباً 6 سال سے رہائش پذیر ہوں۔ ہم نے گزشتہ سال یہ ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور یہ بہت زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔ میرے خیال میں لوگ انہیں اس لئے پسند کرتے ہیں کہ یہ حقائق پر مبنی ہوتی ہیں۔ ان میں چیزیں حذف نہیں کی جاتیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
’’ہاں، آپ چین کا حقیقی منظر دیکھ رہے ہیں۔ ہم امریکہ، یورپ، پورے یورپ، امریکہ کے کچھ حصوں، افریقہ کے کچھ حصوں، آسٹریلیا، تقریباً پورے جنوب مشرقی ایشیا، غرض ہر جگہ گئے ہیں۔ ہم گوانگ شی، کی محبت میں ڈوب گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں رکے ہوئے ہیں۔ جب آپ گوانگ ژو آتے ہیں، تو میرے خیال میں یہ غیر ملکیوں کے لئے ایسی جگہ ہے جس کے بارے میں انہیں اس سے پہلے کوئی علم نہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
’’ چین آنا ایسا ہی ہے جیسے آپ ایک ویڈیو گیم میں نیا نقشہ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہوں۔ ایسی ویڈیو گیم جس میں آپ اس پوری دنیا کو ، یہاں تک کہ ان بڑے شہروں کو بھی جن کا نام بھی آپ نے کبھی نہیں سنا دریافت کر رہے ہیں۔ یہ واقعی بہت زبردست چیز ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
’’ تو گوانگ شی، کے حوالے سے بات کریں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ یہاں چٹانوں پر چڑھنے کے تفریحی مشغلے کی ایک بڑی صنعت موجود ہے۔ یہاں سنگ پیمائی کے حوالے سے دنیا کے کچھ سب سے بڑے اور بہترین پہاڑ ہیں۔ اور گوئیلن، تو ان مناظر سے بھرا ہوا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
’’ ہاں، یہاں سب کچھ ایکشن سے بھرپور ہے۔ یہاں آپ کو رافٹنگ کا موقع ملے گا۔ چٹانوں پر چڑھنے کے مواقع ملیں گے۔ یہاں آپ دریاؤں میں کائیکنگ بھی کر سکتے ہیں۔ یہاں بہت ساری چھوٹی مزیدار چیزیں بھی ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خوبصورت مناظر بھی ہیں۔ تو یہی وہ چیز ہے جو در حقیقت ہم اس جگہ کے حوالے سے پسند کرتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
’’ تو ہم گوانگ شی، میں کائیکنگ جیسی سرگرمیوں کے سلسلے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ کائیکنگ اور سائیکلنگ کرتے ہیں۔ کیونکہ ان تفریحی سرگرمیوں میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں، آپ ہمیشہ یہ چیزیں کرنے کے مواقع پاتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
’’ جب ہم نے پہلی بار آغاز کیا تھا اس وقت ہم بغیر ترتیب کے مختلف چیزوں کی فلم بندی کر رہے تھے۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ ہمیں یہ بات سمجھ آئی کہ لوگوں کو ہمیں مختلف جگہوں پر سفر کرتے دیکھنا پسند آتا ہے۔ یہی وہ چیزیں تھیں جو سب سے زیادہ مقبول ہوئیں۔ اور پھر میرا خیال ہے کہ ہم نے یہ سمجھنا شروع کر دیا تھا کہ دراصل گوانگ شی، کے پاس دنیا کو پیش کرنے کے لئے ہماری سوچ سے بھی زیادہ بہت کچھ ہے۔ جب آپ یہاں آنے کا تجربہ کرتے ہیں تو واقعی یہاں کرنے کو بہت کچھ ہے۔ ہر ہفتے ہم زیادہ سے زیادہ چیزیں دریافت کر رہے ہیں۔ تو ایسا کرنا ہمارے لئے بہت لطف کا باعث ہے اور لوگ بھی یہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی) : لوک، آئرش وی لاگر
’’ ہم یہاں 8 سال سے اساتذہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس سال ہم نے فیصلہ کیا کہ ایک سال کا وقفہ کرتے ہیں۔ ویڈیوز بناتے ہیں اور گوانگ شی، کو متعارف کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں کی اقلیتوں میں مختلف نسلی گروہ ہیں۔ میری دیانت دارانہ رائے یہی ہے کہ ہمیں ان کے بارے میں سیکھنا اور انہیں فروغ دینا چاہئے۔ ہم نے ایک بڑا فین بیس بنایا ہے اور ہر ایک ہمیں مدد دے رہا ہے۔ وہ ہمیں خط لکھ رہے ہیں۔ ہم انہیں پڑھتے ہیں ، ان کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔ اس طرح ہم گوانگ شی، اور چین کے بارے میں بلکہ پورے چین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھ سکتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی) : ایلیکس، برطانوی وی لاگر
’’ حقیقت یہ ہے کہ جتنا زیادہ ہم سیکھیں گے، اتنا ہی زیادہ ہم سمجھ پائیں گے۔ شاید ایک راستہ ہو جو آپ گوانگ شی، کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے دنیا کو دکھا سکیں۔ اور یہ یہاں کی سیاحت کے لئیے بھی بہت اچھا ہوگا۔‘‘
نان ننگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link