پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں نجی شعبے کی ترقی بڑھانے کے لئے قانونی مسودے پر...

چین میں نجی شعبے کی ترقی بڑھانے کے لئے قانونی مسودے پر غور

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خود اختیار پریفیکچر میں لین شیا یی نوگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی فیکٹری میں عملہ گلاب  پیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون ساز ملک کے پہلے بنیادی قانون کے مسودے پر غور کررہے ہیں جس میں خاص طور پرنجی شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزیرانصاف ہی رونگ نے قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس کے دوران مسودے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نجی شعبے سمیت تمام اقتصادی شعبوں میں قانون پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے لئے سازگار ہوگا۔

نجی شعبے میں پیشرفت سے متعلق مسودہ قانون میں منصفانہ مسابقت، سرمایہ کاری اور قرض ، سائنسی اور تکنیکی اختراع ، منظم رہنمائی، خدمات کی معاونت ، حقوق اور مفادات کا تحفظ اور قانونی ذمہ داریوں جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

قانون سازوں نے اتفاق کیا کہ یہ قانون نجی شعبے میں پیشرفت کے لئے ماحول کو مزید بہتر بنانے ، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل تیز کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسودے میں نجی شعبے کے نمائندوں، ماہرین، اسکالرز اور عوام سے طلب کردہ تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!