اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسنکیانگ کی ترقی روایات اور جدیدیت کا امتزاج ہے، مبصر یوراگوئے

سنکیانگ کی ترقی روایات اور جدیدیت کا امتزاج ہے، مبصر یوراگوئے

 ایک غیرملکی مندوب چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے صدر مقام ارمچی میں  چھٹے عالمی میڈ یا سربراہ اجلاس کے معلومات ڈیسک پر معلومات حاصل کررہا ہے۔(شِنہوا)

مونٹی ویڈیو (شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں روایات اور جدیدیت کے ہم آہنگ امتزاج نے یوراگوئے کے نیشنل آڈیو ویژول کمیونیکیشن سروس کے صدر اور چینل 5 کے ڈائریکٹر کارلوس منوز پر گہرا تاثر چھوڑا ہے، انہوں نے حال ہی میں اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔

 منوز نے اکتوبر میں سنکیانگ کے صدرمقام ارمچی میں منعقدہ  چھٹی  عالمی میڈیا سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی، وہ  علاقے کے ثقافتی ورثے اور تیز رفتار ترقی سے بہت متاثر ہوئے جسے انہوں نے مختلف روایات کا منفرد امتزاج قرار دیا۔

 شِنہوا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس چیز سے وہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے  وہ علاقے کی تاریخی جڑیں  اور گزشتہ دہائیوں میں اس کی ترقی کے درمیان تعلق تھا۔ یہ ترقی ثقافتی، اقتصادی ، ماحولیاتی اقدار، نسلی امتزاج اور انسانی ترقی میں نمایاں سرمایہ کاری کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ  علاقے کے کئی پہلوؤں سے واقعی حیران تھے جن میں شہری ترقی، شاندار قدرتی مناظر، کٹنگ-ایج  توانائی ، ٹیکنالوجی اقدامات اور صنعتوں میں نمایاں ختراع شامل ہیں۔ انہوں نےثقافتی امتزاج کو فروغ دینے میں تکنیکی ترقی کے کردارکو بھی  اجاگر کیا۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر بات کرتے ہوئے منوز نے اسے  ثقافتی تبادلے، تعلقات اور تجارت کو صدیوں تک فروغ دینے سے متعلق انسانی تاریخ کا ایک نمایاں کارنامہ قرار دیا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ  لاطینی امریکہ، خاص کر یوراگوئے  اور سنکیانگ کے درمیان تجارتی تعلقات اور ادارہ جاتی شراکت داری  مستحکم کرنا ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!