اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغانستان میں مسلح افراد کے حملے میں 11 افراد ہلاک

افغانستان میں مسلح افراد کے حملے میں 11 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ  کے صدر مقام مزار شریف میں سکیورٹی اہلکار  ایک حملے میں ہلاک ہونے والوں  کی لاشیں  اٹھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

پُلِ خمری، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے  شمالی صوبہ بغلان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں  کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا  نے جمعہ کے روزعینی شاہدین کے حوالے سے  کہا ہے کہ ضلع نہرین کے شہر کہنہ (قدیم شہر)  کےعلاقے میں ایک مزار  پرجمع ہونے والے افرادکو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حملے سے متعلق مقامی یا مرکزی حکومت نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!