اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی تنصیب شدہ بجلی کی پیداواری گنجائش میں 14.5 فیصد اضافہ

چین کی تنصیب شدہ بجلی کی پیداواری گنجائش میں 14.5 فیصد اضافہ

چین کے  جنوب مغربی شی ژانگ خود مختار علاقہ  کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی سا گیا میں عملہ ایک ونڈ ٹربائن دیکھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی تنصیب شدہ  بجلی کی پیداواری گنجائش اکتوبر کے اختتام پر 3.19 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 14.5 فیصد زائد ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے  جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق  شمسی توانائی کی گنجائش  48 فیصد بڑھ کر  تقریباً79 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی جبکہ ہوا  سے بجلی پیدا کرنے کی گنجائش 20.3 فیصد اضافے سے  تقریباً49 کروڑ کلو واٹ ہو گئی۔

بڑی بجلی کمپنیوں نے جنوری سے اکتوبر کے دوران  بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر 718.1 ارب یوآن (99 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد اضافہ ہے۔

بجلی کے گرڈ منصوبوں میں کی گئی سرمایہ کاری میں 20.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ  450.2 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

چین میں قابل تجدید توانائی کی توسیع مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے  ۔2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی نئی تنصیب شدہ گنجائش میں 20 کروڑکلو واٹ کا اضافہ ہوا جو نئی گنجائش کے مجموعہ کا 80 فیصد سے زائد ہے۔

چین نے دنیا کا سب سے منظم اور جامع کاربن اخراج میں کمی کا پا لیسی فریم ورک تیار کیا ہے جس نے توانائی کی منتقلی میں اہم نتا ئج حاصل کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!