اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلاہور ہائیکورٹ،سکولوں کو موسم سرما تعطیلات کے بعد بچوں کو پک اینڈ...

لاہور ہائیکورٹ،سکولوں کو موسم سرما تعطیلات کے بعد بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام سکولوں کو بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دیتے ہوئے 3سالہ بچی کو گاڑیوں کی فٹنس کے موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے ٹرانسپورٹ دی جائے،احکامات نہ ماننے والے سکول کو سیل کردیا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق 15دن میں پالیسی بنا کر دے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر 3ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کا پابند ہو گا،محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے۔عدالت نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہئے۔

عدالت نے کہا کہ کوئی سکول ٹرانسپورٹ سے متعلق والدین کو یہ نہ کہے کہ ہم بچوں کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔عدالت نے 3سالہ بچی امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنیوالی موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی منگل تک ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!