چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قومی ڈیٹا انتظامیہ کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے قومی ڈیٹا سہولیات کی ترقی سے متعلق رہنما اصول کے مسودے پر عوامی رائے طلب کرلی ہے جو کہ یکم دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔
قومی ڈیٹا انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق ملک میں قومی ڈیٹا سہولیات کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر 2029 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ملک ڈیٹا کے محفوظ اور آزاد بہاؤ، تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسمیشن کے ساتھ ساتھ روایتی صنعتوں کی تبدیلی و ترقی اور ابھرتی صنعتوں کے فروغ میں تعاون کے لئے ڈیٹا سہولیات کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے۔ وہ اعلیٰ معیار کے کمپیوٹنگ پاور سپلائی سسٹم اور سکیورٹی پروٹیکشن آرکیٹیکچر کی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا مکمل اجلاس جولائی میں منعقد ہوا تھا جس میں ڈیٹا شیئرنگ کے فروغ سے متعلق قومی ڈیٹا سہولیات کی تعمیر اور اسے فعال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔
رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ڈیٹا سہولیات کی ترقی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ مئوثر حکومت اور مئوثر مارکیٹ کے درمیان بہتر صف بندی یقینی بنانے، اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے اور بڑے پیمانے پر انتظامات اور ٹیکنالوجی کے منظم اطلاق کو آگے بڑھانے کی کوششیں کرنی چا ہئیں۔
