اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان190ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

190ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نیب کو 26 نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی و اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی۔

دوران سماعت بشری بی بی پیش نہ ہوئیں،وکلاء نے طبی بنیادوں پر ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ نیب نے اعتراض کیا کہ بشری بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہے جبکہ نوٹری اٹیسٹیشن اسلام آباد سے ہوئی،

عدالت نے عدم حاضری پر بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نیب کو گرفتار کرکے 26نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!