اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمستحکم اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے امریکہ کے ساتھ بات چیت...

مستحکم اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے امریکہ کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں، چینی نائب وزیر

چین کے عالمی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت وانگ شو وین چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے عالمی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے کہا ہے کہ چین دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مستحکم اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے امریکہ کے ساتھ بات چیت، تعاون کے شعبوں کو وسیع کرنے اور اختلافات سے نمٹنے کو تیار ہے۔

وانگ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون پر مبنی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس عمل میں اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھی مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔

وانگ نے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کی معیشتیں ایک دوسرے کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متوازن، مثبت اور پائیدار اقتصادی و تجارتی تعلقات برقرار رکھنے سے نہ صرف دونوں اطراف کے لوگ بلکہ دنیا بھر کے تمام ممالک کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا جو کہ عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہے۔

وانگ نے بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے میں چین کی صلاحیت کو اجاگر کیا جس کی بڑی وجہ اس کی لچکدار اور متحرک معیشت ہے جس میں زبردست گنجائش موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین "دوہری گردش” کے ترقیاتی نمونے قائم کررہا ہے جس میں مقامی مارکیٹ کو بنیاد ی حیثیت حاصل ہے جبکہ مقامی اور عالمی مارکیٹوں ایک دوسرے کو مستحکم کر نے کا مو قع دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!