اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 83 ارب ڈالر مالیت سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت

چین میں 83 ارب ڈالر مالیت سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت

چین کے وسطی صوبہ ہونان کی پھنگ جیانگ کاؤنٹی میں صوبہ ہو نان جیولوجیکل ڈیزاسٹرسروے اینڈ مانیٹرنگ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین  وان گو سونے کی کان سے نکلنے والے چٹان کے نمونوں کی جانچ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان کے محکمہ ارضیات نے کہا ہے کہ وسطی صوبے ہونان میں سونے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس کا تخمینہ ایک ہزار ٹن سے زائد لگایا گیا ہے۔

محکمے کے مطابق ماہرین ارضیات نے پھنگ جیانگ کاؤنٹی میں وان گو سونے کی کان میں 2 ہزار میٹر گہرائی میں سونے کی 40 سے زائد کانوں کی تلاش کی گئی ہے جن میں 300 ٹن سونے کا ذخیرہ موجود ہے۔

سونے کے ذخائر کے مقام پر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں ذخائر کا تخمینہ 1 ہزار ٹن سے زائد لگایا ہے جس کی مالیت 600 ارب یوآن (تقریباً 83 ارب امریکی ڈالر) ہے۔

صوبہ ہونان  کے جیولوجیکل ڈیزاسٹر سروے اینڈ مانیٹرنگ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ماہر چھن رولین کا کہنا ہے کہ 2 ہزار میٹر کی حدود میں ایک ٹن خام  دھات میں زیادہ سے زیادہ 138 گرام سونا موجود ہے۔

محکمے کے نائب سربراہ لیو یونگ جون کا کہنا ہے کہ وان گو سونے کی کان میں خام دھات کی تلاش کی تھری ڈی ارضیاتی ماڈلنگ جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔

لیو نے کہا کہ اس مقام کے مضافاتی علاقوں کے آس پاس کھدائی کے دوران سونا تلاش کیا گیا ہے جو امید افزا امکانات ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!