چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے ریلوے کارگو مرکز میں ایک اہلکار معمول کے کام میں مصروف ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے نے آن لائن شاپنگ کے عروج کے عرصے ’’ڈبل 11‘‘ کی ضرورت پوری کرنے کے لئے شروع کی گئی ریل ایکسپریس خدمات کی بدولت نومبر کے پہلے 20 روز میں 73 ہزار ٹن سے زائد پارسلز کی ترسیل کی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ(چائنہ ریلوے) کے اعدادوشمار کے مطابق چائنہ ریلوے نے منڈی کی طلب فعال انداز میں پوری کی،سائنسی طور پرنقل و حمل کی صلاحیت طے کی،خدمات کے اقدامات بہتر بنائے اور سازوسامان کی ترسیل کے اخراجات میں موثر انداز میں کمی کی۔
چائنہ ریلوے کے مطابق اس سال ’’ڈبل11‘‘ آن لائن شاپنگ سیزن میں تیز رفتار ریلوے خدمات کی فراہمی کے لئے روزانہ وسیع کیبن اور ایکسپریس ترسیل کی بوگیوں پر مشتمل ایک ہزار 500 سے زائد تیز رفتارٹرینیں چلانے کا اہتمام کیا گیا۔
گروپ کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں مال بردار بوگیوں پر مشتمل معمول کی رفتار پر چلنے والی 252مسافر ٹرینیں بھی روزانہ کی بنیاد پر چلتی رہیں۔
اس کے علاوہ چائنہ ریلوے نے ’’تیز رفتار ریلوے کے ذریعے فوری ترسیل‘‘ کی سہولت کو وسعت دیتے ہوئے اپنی خدمات کو جدید بنایا جس سے 4 گھنٹے کے اندر گھر کی دہلیز پر سامان کی ترسیل ممکن ہوگئی ہے۔مسافروں کے لئے اشیا کی ترسیل آسان بنانے کی غرض سے سامان بھجوانے کےلاکرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
