چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چائنہ(شنگھائی) پائلٹ فری ٹریڈ زون کے علاقے لو جیا زوئی کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے غیر ملکی تجارت میں مسلسل اضافے اور معاشی بحالی کو مستحکم کرنے کے لئے متعدد پالیسی اقدامات کا اجرا کیا ہے۔
وزارت تجارت کے نوٹس کے مطابق انشورنس کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ’’چھوٹی اور درمیانے درجے کی اعلیٰ کمپنیوں‘‘ اور ’’کامیاب چھوٹی کمپنیوں‘‘ کی تحریری ضمانتوں میں اضافہ کریں تاکہ وہ متنوع منڈیوں تک وسعت کی کوشش کر سکیں۔
وزارت تجارت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ اداروں کو چاہئے کہ وہ رقوم کی منظوری،قرض کی تقسیم اور دوبارہ ادائیگی جیسے شعبوں میں غیر ملکی کاروباری کمپنیوں کے لئے مالیاتی خدمات مسلسل بہتر بنائیں جبکہ تجارتی تصدیق اور خطرات کے موثر انتظام کو یقینی بنایا جائے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ مالیاتی ادارے مارکیٹ اور قانون پر مبنی اصولوں کی بنیاد پر مائیکرو،چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں کے لئے مالی معاونت میں اضافہ کریں۔
نوٹس کے مطابق چین ماحول دوست تجارت اور سرحدی تجارت میں جدید ترقی کو فروغ دے گا،غیر ملکی تجارت کی غرض سے بحری نقل و حمل میں معاونت بڑھائے گا اور غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کے لئے روزگار کی خدمات مستحکم کرے گا۔
حالیہ پالیسی اقدامات غیر ملکی تجارت کے فروغ،نئے بین الاقوامی مسابقتی فوائد کی بہتری اور دیگر ملکوں کے ساتھ باہمی فوائد کے حصول کا حصہ ہیں۔
