بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت عوامی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی میانمار میں چین-میانمار سرحد کے قریب واقع بڑے پیمانے کے ٹیلی کام فراڈ کے تمام مراکز کا صفایا کردیا گیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال شمالی میانمار میں ٹیلی کام فراڈ کے خلاف وزارت کے کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے چین اور میانمار کی پولیس کی مشترکہ کوششوں سے ٹیلی کام فراڈ کے شبہ میں 53 ہزار سے زیادہ چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
حال ہی میں شمالی میانمار کے علاقے تھنگیان میں پہلی بار ٹیلی کام فراڈ کے 1079 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مشتبہ افراد کو چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی پولیس اور میانمار کے قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔
وزارت نے کہا کہ ان میں سے تمام 763 چینی شہریوں کو چین کے حوالے کر دیا گیا ہے، انہوں نے اس کارروائی کو ایک اور اہم کامیابی قرار دیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link