اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسجی 20 اجلاس عالمی مسائل کے تناظر میں معاشی نظم و نسق...

جی 20 اجلاس عالمی مسائل کے تناظر میں معاشی نظم و نسق کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا موقع ہے: ماہرین

ہیڈ لائن:

جی 20 اجلاس عالمی مسائل  کے تناظر میں معاشی نظم و نسق  کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا موقع ہے: ماہرین

جھلکیاں:

جی 20 کا 19 واں اجلاس  برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں جاری ہے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ یہ اجلاس عالمی مسائل کے تناظر میں معاشی نظم و نسق  کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا ایک موقع فراہم کر رہا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیلات جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ جی 20 اجلاس کا منظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ڈینس مینن مونیکی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چائنہ افریقہ سینٹر، افریقہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): فیڈریکو پنیڈو، جی 20 میں ارجنٹائن کا شیرپا

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جوسوا پرڈیڈ، چیف اکانومسٹ، پرماتا بینک، انڈونیشیا

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (ہسپانوی): رڈریگو کاسترو، ڈپٹی سیکرٹری،میجر ایونٹس اینڈ پروموشن ایکشنز، ریاستی حکومت ریو ڈی جنیرو

6۔ جی 20 اجلاس کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

” ایک دنیا اور پائیدار سیارے کی تعمیر” کے عنوان پر جی 20 کا 19 واں اجلاس برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں جاری ہے۔ماہرین کو یقین ہے کہ اس  اجلاس نے عالمی معاشی نظم و نسق کو نئے سرے سے ترتیب دینے اور عالمی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے ترقی کے لئے ایک راستہ متعین کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ڈینس مینن مونیکی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چائنہ افریقہ سینٹر، افریقہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ

” جی 20 نظم و نسق  کے حوالے سے ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے بحرانوں کے دور میں خاص طور پر مدد فراہم کی ہے۔

جی 20 نے مالیاتی اداروں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے یہ بات بھی یقینی بنائی ہے کہ عالمی برادری کو جب بھی کسی چیلنج کا سامنا ہو وہ اس کا حل پیش کرتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): فیڈریکو پنیڈو، جی 20 میں ارجنٹائن کا شیرپا

"جی 20 عمومی اور ابتدائی لحاظ سے معاشی مسائل پر ایک نظام دینےمیں مفید ثابت ہوا تھا۔ یہ عالمی معاشی بحرانوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ممالک کے اقدامات میں ہم آہنگی  کا ذریعہ ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جوسوا پرڈیڈ، چیف اکانومسٹ، پرماتا بینک، انڈونیشیا

” میرا خیال ہے کہ جی 20 اجلاس عالمی سطح کی معاشی ترقی کے فروغ اور معاشی نظم و نسق  کو بہتری  فراہم کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ خاص طور پر ملکی مصنوعات کے تحفظ کے معاشی نظام، جغرافیائی سیاسی تنازعات حتیٰ کہ ممالک کی بحالی جیسے معاشی عالمگیریت کے بحرانی مسائل کے حل میں بھی اس کا کردار اہم ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (ہسپانوی): رڈریگو کاسترو، ڈپٹی سیکرٹری،میجر ایونٹس اینڈ پروموشن ایکشنز، ریاستی حکومت ریو ڈی جنیرو

"جی20 کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ عالمی رہنماؤں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی، ایجنڈے پر کیا ہے اور اجلاس کے بعد اسےیہ ممالک کیسےعملی شکل دیتے ہیں۔”

ریو ڈی جنیرو، برازیل سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!