اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین عالمی معیشت کو وسعت دینے کے لئے اہم کردار ادا کر...

چین عالمی معیشت کو وسعت دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے: زیمبیا کے تھنک ٹینک سربراہ کی رائے

ہیڈ لائن:

چین عالمی معیشت  کو وسعت  دینے کے لئے اہم  کردار ادا کر رہا ہے: زیمبیا کے تھنک ٹینک سربراہ کی رائے

جھلکیاں:

زیمبیا کے ایک تھنک ٹینک کی سربراہ کا کہنا ہے کہ چین عالمی معیشت  کو وسعت  دینے کے لئے اہم  کردار ادا کر رہا ہے۔ آئیے اس ویڈیو میں ان کی گفتگو تفصیل سے سنتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ شنگھائی شہر کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روسمیرے نسیپے، صدر، انٹرنیشنل ریلیشن ایسوسی ایشن آف زیمبیا (آئی آر اے زیڈ)

3۔ شین زین شہر کے مختلف مناظر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): روسمیرے نسیپے، صدر، انٹرنیشنل ریلیشن ایسوسی ایشن آف زیمبیا (آئی آر اے زیڈ)

تفصیلی خبر:

زیمبیا کے ایک تھنک ٹینک کی سربراہ روسمیرے نسیپے نے کہا ہے کہ چین نے اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے عالمی معیشت کو وسعت  دینے کے لئے اہم  کردار ادا کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روسمیرے نسیپے، صدر، انٹرنیشنل ریلیشن ایسوسی ایشن آف زیمبیا (آئی آر اے زیڈ)

” میرا خیال ہے کہ تاریخ نے ہمیں یہی سکھایا ہے کہ تحفظ پسندی مسائل کا  حل نہیں ہے۔معاشی وسعت نظری ہی وہ طریقہ ہے جو دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں سے ترقی یافتہ معیشتوں تک سب کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ ہمیں ایک وسعت کی حامل معیشت کی تشکیل کے لئے پہلے چین کے کردار اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) میں اس کے تعاون کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔ اس کے بعد ہمیں چین کے اس کی قومی تجارتی پالیسی کے تحت اقدامات کو دیکھنا ہو گا۔ "

نسیپے نے جی 20 کے فیصلوں میں تعاون کے حوالے سے بھی چین کے کردار کو سراہا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): روسمیرے نسیپے، صدر، انٹرنیشنل ریلیشن ایسوسی ایشن آف زیمبیا (آئی آر اے زیڈ)

"جی20 معاشی عالمگیریت کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اس نے ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے جو ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو پالیسی اور بحرانوں کے تناظر میں ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔میرے مشاہدے کے مطابق چین نے جی 20 کے اقدامات کی حقیقی حمایت کر کے اپنے نمایاں کردار کو ثابت کیا ہے۔ وہ ان اقدامات کو اپنی قومی تجارتی پالیسی میں شامل کرتے ہوئے ایسا  کرتا ہے۔ اسی لئے آپ دیکھتے ہیں کہ چین جی 20 کی پالیسیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔”

لوساکا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!