اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسایئرشو چائنہ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا شاندار مظاہرہ

ایئرشو چائنہ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا شاندار مظاہرہ

ہیڈ لائن:

ایئرشو چائنہ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا شاندار مظاہرہ

جھلکیاں:

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ساحلی شہر چوہائی میں  12 نومبر کو ائیر شو چائنہ  کا آغاز، فضائی کرتبوں کے اس مظاہرے میں دیکھنے والوں کے لئے کیا کچھ  ہے۔آئیے اس ویڈیو میں اس کے مناظر دیکھتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ائیر شو چائنہ کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): زینگ فوجون، منیجر سیمولیشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، چائنہ سدرن سائنس ٹیکنالوجی تعاون لمیٹڈ

3۔ سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ شِنہوا

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زینگ فوجون، منیجر سیمولیشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، چائنہ سدرن سائنس ٹیکنالوجی کو آپریشن لمیٹڈ

5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہی کان، انٹرمیڈیٹ انجینئر، چائنہ سدرن ٹیکنیک

6۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ چھو، ڈیٹا مینٹی نینس اینڈ انٹیلی جنٹ الگورتھم انجینئرنگ، چائنہ سدرن ٹیکنیک

7۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ڈنگ ہوئی، ٹیکنیکل ایکسپرٹ، چائنہ الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی) ایل ای ایس انفارمیشن سسٹم کو آپریشن لمیٹڈ

8۔ سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ شِنہوا

9۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): جیف ہوئی فولن، ایرو سپیس سٹریٹجک اکاؤنٹ منیجر، ایم ڈبلیو کمپوننٹس

10۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): رچرڈ برائنر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، پلی کین چائنہ

تفصیلی خبر:

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی):: زینگ فوجون، منیجر سیمولیشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، چائنہ سدرن سائنس ٹیکنالوجی تعاون لمیٹڈ

” کنٹرول ٹاور،سی زیڈ 3102  رن وے پر پہنچنے کی اجازت دے دیں۔”

سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ شِنہوا

” میں یہاں چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ساحلی شہر چوہائی میں ہوں۔ یہاں 12 نومبر کو ائیر شو چائنہ  شروع ہوا تھا جو 17 نومبر تک جاری رہا ہے۔یہ شاندار فضائی کرتبوں کامظاہرے پر مشتمل  ایک متاثر کن  نمائش ثابت ہوئی۔اس نمائش میں  ایسے مظاہرے پیش کئے گئے جو ہوابازی کی صنعت میں تازہ ترین کامیابیوں کے عکاس ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زینگ فوجون، منیجر سائمولیشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، چائنہ سدرن سائنس ٹیکنالوجی کو آپریشن لمیٹڈ

” یہ ساز وسامان چین کی جنوبی ایئر لائن کی جانب سے آزادانہ ترقی پانے والے ادارے فلائٹ نیوی گیشن پروسیجرز ٹرینر (ایف این پی ٹی) کا تیار کردہ ہے۔ یہ اصل طیارے کے کاک پٹ کی مکمل نقل ہے۔ یہ پائلٹس کو ایک مکمل توجہ پر مبنی پرواز کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ہم اس قابل ہیں کہ دنیا کے کسی بھی ہوائی اڈے کا ماڈل تیار کر لیں۔ ایسا ماڈل جو کسی خامی سے پاک اور مکمل مہارت کا شاہکار ہو۔ ہماری مناظر پر مشتمل  ٹیکنالوجی کی بنیاد پر یہ ماڈلنگ تیز رفتاری اور درستگی کی خصوصیات رکھتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہی کان، انٹرمیڈیٹ انجینئر، چائنہ سدرن ٹیکنیک

"کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بڑے ڈیٹا کی بنیاد پر ہم نے اب ایک ایسا الگورتھم( حساب و شمار کے قواعد کا کمپیوٹرائز طریقہ )  تیار کیا ہے جو  30 ہزارفٹ سے زیادہ بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کی کھوج لگا سکتا ہے۔ جب کسی مسئلے یا ممکنہ خطرے کی نشاندہی ہو جاتی ہے تو الگورتھم کے ذریعے ہم زمین پر اس سے نمٹنے کی بروقت تیاری کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی 600 سے زائد طیاروں کے بیڑے میں لاگو کی جا سکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آپریشنل کارکردگی کو نمایاں طور پر بڑھاتی اور لاگت کو کم کرتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ چھو، ڈیٹا مینٹی نینس اینڈ انٹیلی جنٹ الگورتھم انجینئر، چائنہ سدرن ٹیکنیک

"آپ اب ہمارے ایم آر ورچوئل ٹریننگ سینٹر کا تجربہ کر رہے ہیں۔ آپ کے بالکل سامنے انجن موجود ہے جو مربوط انداز میں کام کرتا ہے۔ آپ آزادانہ طور پر اس کے گرد چل کر ہر زاویےسے سارا منظر دیکھ سکتے ہیں۔ مقامی پوزیشننگ ٹیکنالوجی کی بدولت یہ بے حد حقیقی محسوس ہوتا ہے۔ اب آئیے انجن کو دیکھتے ہیں۔ یہاں آپ کو کئی اجزا نظر آئیں گے۔ اپنے دائیں ہاتھ سے ان روشن حصوں کو پکڑیں اور چلائیں۔ یہ آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ مختلف پارٹس  کو   جوڑنے کی  ٹریننگ کا حقیقی تجربہ کریں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ڈنگ ہوئی، ٹیکنیکل ایکسپرٹ، چائنہ الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی) ایل ای ایس انفارمیشن سسٹم کو آپریشن لمیٹڈ

"ہمارا سسٹم کم بلندی پر پرواز کرنے والے فضائی آپریشن کے لئے ایک دماغ کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ڈرونز اور پائلٹ والے طیاروں کو کمانڈ، کنٹرول اور کمیونیکیشن کی بروقت خدمات فراہم کرتا ہے۔ شہروں کے کم بلندی والے  فضائی علاقے کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لئے ہم نے ذہانت پر مبنی الگورتھم  کو نافذ کیا ہے۔ اس کا مقصد کم بلندی والی پروازوں کے لئے متحرک راستوں کی منصوبہ بندی، پروازوں کے اوقات کا تعین اوررکاوٹوں سے پیشگی بچاؤ ہے۔ اس وقت  ہمارا یہ سسٹم  چین کے صوبے جیانگسو کے شہر نانجنگ اور دیگر علاقوں میں پہلے ہی آزمائشی طور پر کام کر رہا ہے۔”

سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ شِنہوا

"سال 1996 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایئر شو چائنہ ایک اہم ایونٹ بن چکا ہے۔ اس میں ہوابازی، خلائی ٹیکنالوجی کی جدت پیش  کی جاتی ہے اور اندرون و بیرون ملک تیار کئے جانے والے ساز و سامان کی نمائش ہوتی ہے۔ یہ ائیر شو عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی بن گیا ہے۔ "

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): جیف ہوئی فولن، ایرو سپیس سٹریٹجک اکاؤنٹ منیجر، ایم ڈبلیو کمپوننٹس

” مجھے ائیر شو چائنہ میں پہلی بار آنے کا موقع ملا ہے۔ یہ بہت ہی شاندارپروگرام ہےاور یہاں دلچسپی کی بہت سی  چیزیں ہیں۔ یہ میری توقع سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اگر آپ مارکیٹ میں قدم رکھنا چاہتے ہیں تو یہاں آنا بہت ضروری ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): رچرڈ برائنر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، پلی کین چائنہ

"میں چوتھی بار یہاں آیا ہوں۔ یہ ہمارے لئے ایک بہت اہم مظاہرہ ہے۔ ائیر شو میں بہت زیادہ لوگ آتے ہیں اور یہ دیکھنے والوں کو اپنی جانب خوب متوجہ کرتا ہے۔ ہم نے امریکہ میں ایئرلائنز اور ہوابازی کے کاروباروں کے ساتھ بہت زیادہ کام کیا ہے۔ اب ہم یہاں چین میں اس کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ چین ہی نہیں بلکہ ایشیا کے دیگر حصوں سے بھی ہوابازی کی صنعت سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد اس شو میں موجود ہے۔”

چوہائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!