پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں، عالمی برادری شرم الشیخ معاہدے، جنگ بندی کے مکمل نفاذ، فلسطینی شہریوں کے تحفظ کویقینی بنائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادی سے اسرائیلی خلاف وزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔
جاری بیان میں پاکستان نے فلسطینی عوام سے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی مطابق خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔
