معروف ہسپانوی اداکارہ اینا ڈی آرمس نے مشہور امریکی اداکار ٹام کروز کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں اپنی ایکشن سے بھرپور فلم کی شوٹنگ مکمل کروانے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ٹام کروز کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ میں ٹام کروز کے ساتھ کام کر رہی ہوں، میڈیا نے سیٹ پر ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ رویے کو غلط سمجھ لیا ہے۔
