پاکستان شوبز کے لیجنڈ مولا جٹ اسٹار سلطان راہی کے بیٹے حیدر راہی نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کی فلم لو گرو ایک ایک کاپی ہے، پہلے اسے بھارت میں کاپی کیا گیا جہاں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور یہاں یہ کام ہمایوں سعید نے کیا، میں نے ہمایوں سعید کو فلموں کے بارے میں تجاویز دی ہیں لیکن وہ ایسی ہی فلمیں بار بار کرنا چاہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہمایوں سعید کو اگر فلم میں کالج کے لڑکے کا کردار دیا جائے تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا، لوگ انہیں صرف ایک اچھے اور موزوں کردار میں ہی قبول کریں گے، کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے کردار کے مطابق کاسٹنگ کرنا بیحد ضروری ہے اور کاسٹنگ صحیح ہو تو یہ فلم کی کامیابی کی وجہ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
حیدر راہی نے کہا کہ سلمان خان اور شاہ رخ ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن انہیں صرف اس لیے قبول کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مطابق کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں۔




