جمعرات, اکتوبر 23, 2025
انٹرٹینمنٹخواتین کبھی اپنی عزت پر سمجھوتہ نہ کریں، تحریم زبیری

خواتین کبھی اپنی عزت پر سمجھوتہ نہ کریں، تحریم زبیری

سابقہ اداکارہ تحریم زبیری نے کہا ہے کہ مرد بہت چالاک ہوتے ہیں اور جانتے ہیں کہ انہیں کہاں قسمت آزمائی کرنی ہے، خواتین کو چاہیے کہ وہ کبھی اپنی عزت پر سمجھوتہ نہ کریں، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔

ایک پوڈ کاست میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور تقریبا 22 سال تک کام کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف لوگوں کے ساتھ کام کیا اور ہمیشہ اپنی حدود واضح رکھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار کسی نے اشاروں میں انہیں غیر مناسب پیشکش کرنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے فورا صاف الفاظ میں منع کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کو بعض اوقات ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ خواتین کے اختیار میں ہوتا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔ ان کے مطابق خواتین کو عام طور پر کمزور سمجھا جاتا ہے، لیکن درحقیقت وہ بہت مضبوط ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعتماد انہیں ان کے والد سے ملا، جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور انہیں ہر صورتحال کا سامنا کرنا سکھایا۔ تحریم زبیری نے کہا کہ جب کوئی خاتون کسی پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوتی ہے اور اس دوران انہیں اگر کسی نامناسب پیشکش کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو خواتین کے اندر ایک قدرتی حس ہوتی ہے جو فورا پہچان لیتی ہے کہ سامنے والا کیا چاہتا ہے، یہ حس نہ عمر سے وابستہ ہے، نہ طبقے سے، بلکہ یہ ہر خاتون میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ خواتین جو ہراسانی کے واقعات بیان کرتی ہیں وہ غلط ہیں، لیکن خواتین کو خود کو ہر ایک کے لیے آسانی سے دستیاب نہیں بنانا چاہیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!