بدھ, اکتوبر 22, 2025
انٹرنیشنلحزب اللہ کے رہنما کی مشرق وسطیٰ میں امریکی کردار کی مذمت،ہتھیار...

حزب اللہ کے رہنما کی مشرق وسطیٰ میں امریکی کردار کی مذمت،ہتھیار ڈالنے سے انکار

لبنان کے شہر انصار پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سیمنٹ کے تباہ شدہ کارخانے کا منظر-(شِنہوا)

بیروت(شِنہوا)حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی مداخلت "انتہائی نقصان دہ” رہی ہے جس کے نتیجے میں "نسل کشی اور قتل عام” جیسے واقعات پیش آئے ہیں۔

حزب اللہ کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نعیم قاسم نے ایک مقامی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں "واشنگٹن کے مفادات کے تابع ہیں” اور لبنان "اسرائیل یا امریکہ کو وہ نہیں دے سکتا جو وہ چاہتے ہیں”۔

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے گروپ کی جانب سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ یہ "لبنان کی طاقت کا حصہ ہیں”۔

نعیم قاسم نے اسرائیل پر 27 نومبر 2024 سے نافذ امریکی و فرانسیسی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر عمل کیا جائے، لبنان نے اسے نافذ کر لیا ہے۔ تمام چالاکیاں اور دباؤ بے کار ہیں۔

نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان میں کسی کے لئے یہ ناقابل قبول ہے کہ وہ "امریکہ کے کنٹرول یا انتظام کے تحت ہو”۔

اگرچہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نے غزہ جنگ کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کو بڑی حد تک روک دیا ہے لیکن اسرائیلی فوج اب بھی لبنان میں وقفے وقفے سے فضائی حملے کرتی رہتی ہے جنہیں وہ حزب اللہ کے "خطرات” کے خلاف کارروائیاں قرار دیتی ہے۔ اسرائیل سرحد کے ساتھ 5 اہم مقامات پر اپنی فوجیں تعینات رکھے ہوئے ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!