اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیگبی کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ قومی سلامتی کا نیا مشیر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے گذشتہ تین سالوں سے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے پر زاچی ہنیگبی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے ارادوں اور بہتر صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نیتن یاہو قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ گِل ریخ کو کونسل کا قائم مقام سربراہ مقرر کریں گے ۔
