بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینچین میں 10ہزار سے زائد ورچوئل رئیلٹی کمپنیاں موجود ہیں، رپورٹ

چین میں 10ہزار سے زائد ورچوئل رئیلٹی کمپنیاں موجود ہیں، رپورٹ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر جیا شنگ میں واقع سائنس و ٹیکنالوجی ہال میں بچے اے آر اور وی آر آلات استعمال کر رہے ہیں-(شِنہوا)

نان چھانگ(شِنہوا)ورچوئل رئیلٹی  انڈسٹری کے بارے میں عالمی  کانفرنس 2025 (ڈبلیو سی وی آر آئی) کے مطابق سال 2024 کے آخر تک چین میں ورچوئل رئیلٹی (وی آر) کے شعبے میں 10 ہزار سے زائد کمپنیاں سرگرم تھیں۔ یہ کانفرنس پیر کے روز چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں اختتام پذیر ہوئی۔

چین کی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر شئی شاؤ فینگ نے کہا کہ ملک کے وی آر شعبے نے ابتدائی طور پر ایک خود انحصار صنعتی نظام، متنوع اور مربوط اطلاقی نظام اور نسبتاً مکمل صنعتی ڈھانچہ قائم کر لیا ہے۔

شئی شاؤ فینگ نے مزید بتایا کہ بنیادی اور اہم ٹیکنالوجیز میں پیشرفت، معیار کی تیاری اور تکنیکی انضمام کے حوالے سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

حالیہ برسوں میں چین نے مجازی ڈیجیٹل انسانوں اور وی آر ٹرمینل آلات جیسے اہم شعبوں میں 30 سے زائد قومی معیارات تیار کئے ہیں اور تقریباً 10 بین الاقوامی معیارات کی تیاری میں قیادت کی ہے، جنہوں نے اس صنعت کی معیاری اور منظم ترقی میں رہنمائی اور معاونت فراہم کی ہے۔

جیانگ شی کی صوبائی حکومت کی میزبانی میں اب تک نان چھانگ میں ڈبلیو سی وی آر آئی کے 6 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!