چینی سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) تائیوان کی چین میں دوبارہ واپسی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی عظیم الشان تقریب میں تائیوان کے ہم وطنوں کو مدعو کیا جائے گا۔ یہ تقریب 25 اکتوبر کے آس پاس چینی مین لینڈ میں منعقد ہوگی۔
سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اجلاس میں تائیوان کے ہم وطنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ تقریب سے قبل اور بعد میں دورے اور تبادلہ خیال کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔
ژو نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں سمیت چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کو متحد کرنا ہے تاکہ وہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، جاپانی حملہ آوروں سے لڑنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں اور جنگ میں حاصل ہونے والی فتح یعنی تائیوان کی مادر وطن سے وابستگی کا دفاع کریں۔
ژو نے مزید کہا کہ تائیوان کی واپسی تائیوان کے ہم وطنوں سمیت چینی قوم کی انتھک جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں سے حاصل ہونے والی عظیم کامیابی تھی جو کہ آبنائے کے دونوں کناروں کے عوام کی مشترکہ یادداشت میں شامل ہونی چاہیے۔
