چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کی فینگ جی کاؤنٹی میں لوگ ایک سیاحتی مقام کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)وزارت ثقافت و سیاحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں چین میں تقریباً 5 ارب ملکی دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد کا اضافہ ہے۔
ان 9 ماہ کے دوران ملکی سیاحوں نے مجموعی طور پر 48.5کھرب یوآن (تقریباً 684 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق شہری باشندے چین کی ملکی سیاحت کے بنیادی محرک رہے ہیں۔ انہوں نے تقریباً 3.8 ارب دورے کئے جن کے مجموعی اخراجات40.5 کھرب یوآن تک پہنچے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دیہی باشندوں کے ملکی دوروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ان کے اخراجات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔
