بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینبھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا کر دنیا کو امن کا پیغام دیا،...

بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا کر دنیا کو امن کا پیغام دیا، حنان شاہد

سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے کہا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، پاکستان میں ہاکی گلیمر نہیں رہا، نوجوان کھلاڑیوں کا رجحان دوسرے کھیلوں کی طرف زیادہ ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔

حنان شاہد نے کہاکہ دو یا تین ہفتوں کے کیمپ سے انٹرنیشنل ہاکی میں زیادہ فتوحات نہیں ملیں گی، ٹیم مینجمنٹ کو تمام وسائل کے ساتھ دو سال کا وقت ملنا چاہیے پھر جوابدہی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیلنے والوں کی بہت کمی ہے، نوکریاں نہیں، سہولیات کا فقدان ہے، پی ایچ ایف کے پاس مطلوبہ فنڈز نہیں، کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ دلانا بہت اہمیت رکھتا ہے، قومی کھیل کی ترقی کے لیے بہت سیایشوز کو حل کرنا ضروری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!