بدھ, اکتوبر 22, 2025
پاکستانپاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر، امید ہے رواں مالی سال 3.5 فیصد...

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر، امید ہے رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، امید ہے رواں مالی سال 3.5فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ،تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے، امید ہے رواں مالی سال 3.5فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 3فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں سال 4فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا، تاہم حالیہ سیلاب کے باعث اس میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!