بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ امید ہے جی ایچ کیو کیس میں انصاف ملے گا، مقدمے میں بانی کیخلاف کوئی مواد موجود نہیں ہے۔
اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، ہماری لیگل ٹیم کیس کی تیاری کر کے آئی تھی، ہمیں بتایا گیا گواہان دستیاب نہیں جس پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے واٹس ایپ ٹرائل کے دوران ریکارڈ کئے گئے 13 گواہان کو دوبارہ ریکارڈ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا، ان کیخلاف مقدمے میں کوئی مواد موجود نہیں ۔
