محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب نے 24گھنٹوں میں مختلف کارروائیوں میں 6لاکھ 38ہزار 278مقامات کی چیکنگ کے دوران 14ہزار 522 گرانفروشوں کو جرمانے، 22 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آٹا نرخوں کیلئے59ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گرانفروشوں کو جرمانہ اور 11افراد کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر 1 ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 1 کیخلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق روٹی و نان تنوروں سے 599 گرانفروشوں کو جرمانہ اور 8افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ چینی نرخوں میں اضافے پر 520ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 25افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔




