اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانتین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے،اسلامی...

تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے،اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنا نے کیلئے حکومت سے سفارش کردی، جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے، شادی اخراجات 2500 روپے سے بڑھا کر 2 تولہ سونا، جہیز کی مالیت بھی 2 تولہ سونے کے برا بر کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کونسل نے فیصلہ کیا کہ چونکہ اس موضوع پر ایک ڈرافٹ پہلے ہی کونسل تیار کرچکی ہے اس لیے یہ ڈرافٹ حکو مت کو بھجوادیا جا ئے۔ کونسل نے نکاح فارم میں تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کرانے کا کالم بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا تاہم اس پر اتفاق نہیں ہوا کہ تھیلیسیمیا پازیٹو ہونے پر شادی کی اجازت نہ دی جائے۔

کونسل نے پی ٹی آئی کے بیر سٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کے نجی عائلی قانون کے بل کو مسترد کیا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ طلاق کی صورت میں شادی کے بعد بننے والی جائیداد کو میاں بیوی دونوں میں برابر تقسیم کیا جا ئے گا مگر کونسل نے رائے دی کہ یہ بل شرعی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ کے بینک کے قیام کی تجویز کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!