اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندورہ آسٹریلیا، ٹی20سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

دورہ آسٹریلیا، ٹی20سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی20سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیم سے فخر زمان، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے فخر زمان فٹنس مسائل کا شکارہیں، شاداب خان کی ناقص پرفارمنس کی وجہ سے انہیں بھی باہر کیاجاسکتا ہے جبکہ افتخار احمد کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیاہے جنہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کھلایاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں سپنر شاداب خان کی جگہ سفیان مقیم اور مہران ممتاز کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ کامران غلام، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور یاسر خان بھی پلئینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!