اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسایتھوپین طالب علم، چین میں بہتر مستقبل کے لئے کوشاں

ایتھوپین طالب علم، چین میں بہتر مستقبل کے لئے کوشاں

ہیڈلائن

 ایتھوپین طالب علم، چین میں بہتر مستقبل  کے لئے کوشاں

جھلکیاں:

چین میں پڑھنے والا ایتھوپیا کا بیس سالہ طالب علم،مستحکم مستقبل کےخواب کو پوراکرنے کے لئے  دن رات محنت کر رہا ہے۔ چین کی سرزمین اس کے لئے ترقی کے زمین ہے۔

شاٹ لسٹ:

1. کیمپس میں ابرہ کی زندگی کے مختلف پہلو

2. ساؤنڈ بائیٹ (انگریزی): نازروی سیمسن ابراہا، طالب علم ،ایتھوپیا

تفصیلی خبر:

ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نازروی سیمسن ابراہا،  چین کےمشرقی علاقے میں شیامین کی ہواکیو یونیورسٹی میں چینی زبان کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

ساؤنڈبیٹ (انگریزی): نازروی سیمسن ابراہا، طالب علم ،ایتھوپیا

"ایتھوپیا میں ، بہت سی عمارتیں ، بہت سی ٹرینیں ، ریلوے  اسٹیشن ایسے ہیں   جو چینی باشندوں نے بنائے ہیں۔ چینی لوگ بہت دلچسپ  اور  مہربان ہیں۔ میں چین کو مزید سمجھنا چاہتا ہوں۔

میں یہاں ، چینی زبان  سیکھنے آیا ہوں،  کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ زبان مجھے بہت سی چیزوں کے حصول میں مدد دے گی۔چینی زبان سیکھنے کے بعد میں چین میں  کاروبار کرنے کے لئے بین الاقوامی کاروبار کی تعلیم حاصل کروں گا۔ چین بہت زیادہ  ترقی یافتہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں  چینی کاروباری افراد کے سوچنے کے انداز کو سمجھ کر اپنے ملک کی  ترقی کے لئے کام کر سکتا ہوں۔ لہذا میں دونوں ممالک  کے کاروباری افراد کو آپس میں ملانے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

شیامن ، چین سےنمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!